تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’ایکس پینڈ ایبلز‘ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر ہٹ

جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . ہالی وڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون کی نئی ایکشن مووی ’دی ایکس پینڈ ایبلز‘ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر ٹاپ پر آگئی۔ دی ایکس پینڈ ایبلز نے اتوار کو ختم ہونے والے وِیک اَینڈ کے دوران ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے شمالی امریکی چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح یہ فلم چونسٹھ سالہ اسٹالون کے کیریئر کا ایک نیا موڑ بھی بن گئی ہے جو مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہدایت کار اور کو رائٹر بھی ہیں۔ کرائے کے سپاہیوں پر مشتمل ٹیم کی مہم جوئیوں کے گرد گھومتی دی ایکس پینڈ ایبلز میں اسٹالون کے علاوہ آرنلڈ شوارزنیگر، جیٹ لی اور بروس وِلس بھی اہم رول نبھا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.