تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شمالی کوریا کا خطے میں فوجی مشقوں پر سخت رد عمل،سخت سزا کی دھمکی

جنگ نیوز -
پیانگ یانگ . . . شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی سامراج اور جنوبی کوریا کے غداروں کو آج سے شروع ہونے والی گیارہ روزہ فوجی مشقوں پر سخت سزا دے گا۔شمالی کوریا کے فوجی ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ان مشقوں کے بدلے میں شمالی کوریا کی جانب سے دی گئی سزا اتنی سخت ہوگی کہ دنیا میں اس سے پہلے کسی نے اتنی سخت سزا نہیں پائی ہوگی۔ بیان میں صدر اوبامہ کی حکومت کو بھی دھمکی دی گئی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی اقدام لینے سے پہلے ٹھنڈے دماغ سے سوچیں امریکااور جنوبی کوریا کی گیارہ روز پر مشتمل مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔امریکی فوجی بیان کے مطابق ان فوجی مشقوں کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ان دونوں ممالک میں خطے میں فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات اس وقت سے سخت تناؤ کا شکار ہیں جب مارچ میں جنوبی کوریا کا ایک بحری جہاز ڈوب جانے سے 46 افراد ہلاک ہوگئے تھے اورجنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام عائد کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بحری جہاز کو ٹورپیڈو مارا تھا جس سے جہاز ڈوبا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.