تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ میں 18ویں تر میم کے مقدمے کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ میں آج 18ویں تر میم کے مقدمہ کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17 رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ وفاق کے ایک اور وکیل میاں افتخار نے دلائل دیئے۔ وفاق کے وکیل میاں افتخار نے اس مقدمہ میں ساتھی وکیل وسیم سجاد کے دلائل کو اپنا لیا۔ خورشید احمد سوڈی نے وفاق کے وکیل کی حیثیت سے مخصوص نشستوں سے متعلق دلائل دئیے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر انتخاب سے متعلق اقلیتیں ، آئینی ترمیم کو قبول کرچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ2 انتخابات اسی نئے طریقہ کار کے تحت ہوئے اورکسی نے ان کو چیلنج نہیں کیا،اس پر جسٹس جاوید اقبال نے پوچھا کہ کیا نیا طریقہ کار آئین کے آرٹیکل33 اور36 سے متصادم نہیں؟ بعد میں پنجاب کے وکیل شاہد حامد نے دلائل شروع کئے اور کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی ، آئین کے بنیادی خدوخال ہیں ، اس میں کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت نہیں دی جاسکتی جبکہ حکومت پنجاب ، ججز تقرر کے نظام کو قابل قبول و قابل عمل بنانے میں معاونت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.