5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ضلع گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب،سیلاب متاثرین کی آمد جاری
جنگ نیوز -
گھوٹکی . . . ضلع گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ضلع گھوٹکی میں ابھی تک اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ توڑی بند اور بھونگ بند ٹوٹنے سے متاثر ہونے والے متاثرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متاثرین کے پاؤں میں جوتے اور پہننے کیلئے کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رونتی بند پر آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے سیلاب سے متاثرہ ایک خاتون مائی ملوکاں کے سات بھینسیں چھین لیں اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر فرار ہوگئے۔