تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اینڈی مرے ،راجر فیڈرر کو ہراکر راجرز کپ کے دفاع میں کامیاب

جنگ نیوز -
ٹورنٹو . . . برطانیہ کے اینڈی مرے نے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو شکست دے کر راجرز کپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، ماریا شیراپووا کو سنسناٹی اوپن میں کم کلائسٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔ٹورنٹو میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔برطانوی کھلاڑی نے میچ سات پانچ اورسات پانچ سے جیت کر ٹائٹل کادفاع کرلیا۔ دوسری جانب بلجیم کی کم کلائسٹرز نے روس کی ماریا شیراپووا کو دو چھ، سات چھ اور چھ دو سے ہراکرسنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔انٹرنیشنل ٹینس میں واپسی کے بعد کلائسٹرز کا یہ چوتھاٹائٹل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.