5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گروپ کمپنیز ریگولیشنز میں کی جانیوالی ترامیم پر تحفظات کا اظہار
جنگ نیوز -
کراچی . . . سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سابق چیئرمین رضی الرحمن نے کمیشن کی جانب سے گروپ کمپنیز ریگولیشنز میں کی جانیوالی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔سابق چیئرمین ایس ای سی پی رضی الرحمن نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کمپنیز ریگولیشنز2009کے اجرا سے گروپ کمپنیز کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترامیم پر عمل درآمد سے گروپ کمپنیز میں ٹیکس چوری اور اعدادوشمار کے ہیرا پھیری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کمپنیز کے نئے قوانین میں کارپوریٹ گورننس کو الگ کردیا گیا ہے جبکہ گروپ میں شامل کی جانے والی نئی کمپنیز پر پانچ سال کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے جس سے کوڈ آف کارپوریٹ گورننس الگ ہوجائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی ترامیم میں کمپنیز میں ٹریڈنگ کی اجازت سمیت دیگر شرائط میں ابہام موجود ہے جسے دور کرنے کیلئے ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو کام کرنا چاہیے۔