5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زخمی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
جنگ نیوز -
اوول لندن . . . کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں غیرمعمولی اننگز کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرذوالقرنین حیدرانگلی زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈکے خلاف تیسراٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔برمنگھم ٹیسٹ کے دوران فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی تھرو لگنے سے ذوالقرنین کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی زخمی ہوگئی ۔ وہ18اگست سے شروع ہونے والے اوول ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذوالقرنین حیدرنے بتایا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے ،لیکن نہ کھیلنے کاانہیں افسوس ہے۔لندن میں ذوالقرنین کی انجری کا چیک اپ ہونے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آ سکے گی کہ وہ کب تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔