تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیل دنیا کا سب سے جدید جنگی طیارہ خریدے گا

جنگ نیوز -
بیت المقدس . . . فارن ڈیسک . . . اسرائیل دنیا کا سب سے جدید جنگی طیارہ خریدے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اسرئیل کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار Yediot Aharonot کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسرئیلی وزیر دفاع ایود باراک نے امریکی ساختہ جنگی طیارہ F-35 خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔خریداری کے بعد اسرائیلی ایئر فورس کی صلاحیتوں میں ترقی ہوگی۔ وزیر دفاع نے ملٹری کے لیےF-35 یا Joint Strike Fighter (JSF) خریدنے کی سفارشات پر ایف35خریدنے کی منظوری دی۔اسرئیل ابتدائی مرحلے میں 2.75ارب ڈالر کے 20 طیارے خریدے گا۔ سیکورٹی کا بینہ کی منظوری کے بعد اسرئیل کی طرف سے یہ سب سے مہنگے ترین ہتھیار وں کی خریداری ہوگی۔ ایف35ابھی تک آپریشنل نہیں ہے اور2015تک پہلا طیارہ ملنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.