5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سلمان خان نے بلاک بسٹر فلم پارٹنر کے سیکوئل کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
ممبئی....سی ایم ڈی…ہالی ووڈ میں کامیڈی فلموں کے حساب سے کامیاب جوڑی مانی جانے والی ہدایتکار ڈیوددھاون اور اداکار سلمان خان نے تین سال بعد بلاک بسٹر فلم پارٹنر کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیاہے۔2007میں پیش کی جانے والی فلم پارٹنر نے کامیڈی کی دنیا میں تہلکہ مچاتے ہوئے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔اس فلم کے مرکزی کردار سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ وہ بہت جلد ایک بار پھر ہدایتکار ڈیوڈ دھاون کے ساتھ پارٹنر کے سیکوئل پر کام شروع کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے اسکرپٹ اور کاسٹ پر حتمی فیصلہ لے لیا گیا ہے۔پارٹنر2میں پہلی فلم کی طرح سلمان خان اور گوندا پچھلی فلم کے اصل کرداروں میں جلوہ گر ہونگے اور ان کی کہانی آگے بڑھائی جائیگی تاہم فلم میں اس بار کترینہ کیف اور لارادتہ کی جگہ دونئی ہیروئنز لیں گی۔پہلی فلم کی طرح پارٹنر 2کو بھی سلمان خان کے بھائی سہیل خان پروڈیوس کریں گے جنہوں نے2009میں ہی فلم کے سیکوئل کا اعلان بھی کردیا تھا۔