5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فلوریڈا : ننھے ریچھ کا منہ10دنو ں تک پلا سٹک کی بو تل میں پھنسا رہا
جنگ نیوز -
نیویارک....سی ایم ڈی…فلوریڈا کے نیشنل پا ر ک میں ایک ننھے ریچھ کا منہ انسا نی لا پر واہی کے باعث دس روز تک ایک پلا سٹک کی بو تل کے تنگ منہ میں پھنسا رہا۔اس ریچھ نے اس بو تل میں بچی کچی چیز کھا نے کے شوق میں اس بوتل کے اندر منہ ڈا ل تو لیا لیکن بعد میں اس کیلئے منہ کو نکا لنا نا ممکن ہو گیا ۔یہ ریچھ اسی حا لت میں کئی روز تک اپنی ما ں اور بھا ئی کے ہمرا ہ مدد کیلئے ادھر اُدھر گھو متا پھر تا رہا ۔ جب دس دن کے بعد شہر یوں کی نظر اس ریچھ پر پڑی تو انھوں نے اس کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا جنھوں نے اس ریچھ کے منہ کو اس بو تل سے آزاد کر کے واپس جنگل بھیج دیا۔