تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گلگت بلتستان کا21 روزسے ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

جنگ نیوز -
اسکردو....گلگت بلتستان کا اکیس روزسے ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔جس سے گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت،اسکردو، دیامر، غذر، استور ،گانچھے اورہنزہ نگر میں تمام رابطہ پل اور سڑکیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔جس کی وجہ سے تمام اضلاع کا آپس میں اور ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔راستوں کی بحالی میں تاخیر کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کھانے پینے کی اشیا،ادویات اورپیٹرولیم مصنوعات کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے۔بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے دریائے گلگت میں سیلابی صورتحال ہے۔ مصروف ترین شاہراہ ریورویوروڈ پر کٹاؤ شروع ہوگیا ہے۔شاہراہ قراقرم اورگلگت اسکردوروڈ گزشتہ اکیس روز سے بندہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.