5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر: پولیس سے جھڑپ، مزید 4افراد جاں بحق،پھر کرفیو نافذ
جنگ نیوز -
سری نگر....مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمعہ کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں مزید چار افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد وادی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ۔مظاہرین نے مزید مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم مقبوضہ وادی میں کشیدگی کا مقابلہ کرنے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا اورپولیس و سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں مزیداضافہ کردیا ہے ۔گذشتہ ہفتے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور مقبوصہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے مظاہرین سے امن قائم کرنے کی درخواست کی تھی جو انہیں نے رد کردی اور مزید مظاہرے کرنے کا اعلان کیا۔ مقبوضہ وادی میں جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک جبکہ450 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔