5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیف 40ویں سالگرہ پر کرینہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزاریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی....آج بھارتی اداکار سیف علی خان کی 40ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر وہ اپنی ساتھی کرینہ کپور کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کا رخ کر رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کا یہ دورہ کرینہ کی جانب سے چھوٹے نواب سیف علی خان کے لیے سالگرہ کا تحفہ ہے۔ اس بارے میں ایک انٹرویو کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ سیف کی چالیسویں برتھ ڈے کی تیاریاں گزشتہ آٹھ ماہ سے کر رہی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ یہ ویکیشن وہ دونوں بھرپور طور پر انجوائے کریں گے۔