5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان:طالبان سویلین ہلاکتوں سے متعلق کمیشن کے قیام پر آمادہ
جنگ نیوز -
کابل....طالبان نے افغانستان مین سویلین ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا پہلی بار کمیشن کا حصہ بننے پر رظامند ہو گئے۔ افغانستان میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جیو نیوز کو بھیجے گئے ایک اعلامیہ میں پہلی بار اقوام متحدہ سے افغانستان میں سویلین ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے طالبان نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کمیشن میں اسلامی کانفرنس، اقوام متحدہ، انسانی حقوق، طالبان اور نیٹو فورسز کے نمائیندے شامل ہو جو افغانستان کے تمام متاثرہ علاقوں اور متاثرین تک پہنچے اور اعداد وشمار اکھٹے کرے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتاتیں کرے اور کمیشن حقائق افغان عوام کے سامنے پیش کرے طالبان نے اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارے یو ناما کی سویلین ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی تھی اور پہلی بار کمیشن کے قیام اور اس میں خود شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔