تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میڈونا آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہی ہیں

جنگ نیوز -
نیویارک....دنیا بھر میں ملکہ POP کے نام سے مشہور امریکی گلوکارہ میڈونا آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ دنیائے موسیقی کے عالمی منظر نامے پر تین دہائیوں سے راج کرنے والی گلوکارہ میڈونا سولہ اگست انیس سواٹھاون کو امریکی ریاست مشی گن میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز انیس سو اناسی میں بطور کلب ڈانسر کیا۔ انیس سو تراسی میں ان کاپہلا سولو البم میڈونا ہی کے نام سے ریلیز ہوا۔ تاہم انیس سو چوراسی میں اور انیس سو چھیاسی میں ریلیز ہونے والی ان کی البمز نے میڈونا کو بین الاقوامی افق پر نمایاں ستارہ بنا دیا۔ میڈونا بیک وقت ڈانسر ،سنگر، پروڈیوسر،ڈائریکٹر، فیشن ڈیزائنر مصنفہ اور اداکارہ بھی ہیں۔اس ہمہ جہتی فنی شخصیت کیساتھ میڈونا آج بھی پوری آب وتاب کیساتھ موسیقی کے عالمی افق پر درخشاں ستارے کی طرح جگمگا رہی ہیں۔ویک اینڈ کی مناسبت سے وہ اپنی باون ویں سالگرہ وقت سے دو دن قبل لندن میں منا چکی ہیں، جہاں وہ آجکل اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.