تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ....وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آئندہ12 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود جبکہ بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سبی میں سب سے زیادہ28.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ12گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 4اور خضدار میں 2.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ12گھنٹوں کے دوران سبی ،ژوب ،نصیرآباد اورقلات ڈویژن میں مطلع ابر آلود اور گردونواح میں ہلکی بارش جبکہ مکران ڈویژن میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح کوئٹہ ڈویژن کیلئے بھی مطلع ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔گذشتہ بارہ گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ میں33.5دالبندین41،بارکھان30،نوکھنڈی39.2،سبی37.5، قلات32،ژوب34.5،خضدار 34،لسبیلہ 38، پنجگور38، جیونی 32،تربت 42.5اورگوادر میں33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.