5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رابرٹ گیٹس اور جنرل پیٹریاس میں فوجی انخلاء کے معاملے پر اختلاف
جنگ نیوز -
واشنگٹن....امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے مابین افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے معاملے پر اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2011 افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے آغاز کی حتمی تاریخ ہے۔ سب کے ذہنوں میں یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ جولائی سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہورہا ہے ۔ تاہم ایک اور انٹرویو میں جب افغانستان میں امریکی فوجوں کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس سے پوچھا گیا کہ کیا زمینی حقائق کی وجہ سے انخلا میں تاخیر ہوسکتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یقیناً ایسا ہوسکتا ہے۔ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں صدر یہ واضح کر چکے ہیں کہ انخلا ایک عمل کا نام ہے کسی وقوعے کا نہیں اور اس کا انحصار صورت حال پر ہوگا۔