5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ سندھ میں مزید بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد....ملک کے بعض وسطی اور بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش پڈعیدن میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں48 ، اوکاڑہ، حیدرآباد 38، بہاول پور 36 ملی میٹر بارش ہوئی ،، سبی میں 29 ملی میٹر، سیالکوٹ، مری 23، ڈی جی خان 13، بھکر 12، گڑھی دوپٹہ 11 اور کوٹلی میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ سندھ میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔