تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : سرجانی ٹاون میں کوچ الٹنے سے 4 افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی....کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں کے ڈی اے چورنگی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں خاتون شکیلہ سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ، واقعہپرپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو ضروری طبی امداد دی گئی اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.