تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ:چینلز کی بندش کیخلاف درخواستوں پر عبوری حکم جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد....ملک کے مختلف حصوں میں جیو نیوز اور اے آر وائی کی بندش کے خلاف آئینی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے عبوری تحریری حکم جاری کر دیا ہے ۔ عدالت نے چیر مین پیمرا کو فوری طور پر چینلز کی بلا تعطل نشریات کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ جب کہ چاروں چیف سیکرٹریوں کو جواب داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ جیو نیوز اور اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف جمعے کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری اورجسٹس خلیل الرحمان رمدے پر مشتمل بینچ نے آئینی درخواستوں کی سماعت کی تھی ۔ عبوری آئینی حکم چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریر کیا ہے آٹھ صفحات پر مشتمل عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ چیر مین پیمرا جیو اور اے آر اوائی نیوز کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں ۔ جب کہ صوبہ سندھ ،اور پنجاب سمیت تمام صوبوں کے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ چینلز کی نشریات بند کرنے یا رکاوٹ ڈالنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے کیبل آپریٹروں میسرز سٹی کمیونی کیشن ۔،ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ براڈ بینڈ ، کراچی کیبل سروس،اور میڈیا پلس کیمیونی کیشن کی طرف سے چینلز کی نشریات بند کرنے پر ان کمپنیوں کے مالکان کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ مقدمے کی مزید سماعت کل پھر کرے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.