تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:انٹرمیڈیٹ پری انجیئنرنگ ،کمپیوٹرسائنس کے سالانہ نتائج

جنگ نیوز -
کراچی....انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے پری بارہویں جماعت پری انجیئنرنگ اور کمپیوٹرسائنس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،تاہم چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے مسلسل دو سالوں سے 0فیصد نتائج دینے والے 13کالجز کا الحاق معطل کردیا ہے۔امتحانی نتائج کا اعلان ناظم امتحانات آغا اکبر مرزا نے کیا اس موقع پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ بورڈ کے عہدیداران سمیت پوزیشن ہولڈرز طلباؤطالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔امتحانی نتائج کے مطابق پری انجیئرنگ میں سینٹ لارنس کالج کی افرا جعفری نے 9سو98نمبرز لے کر پہلی آدم جی سائنس کالج کے وجاہت انیس نے 9سو97نمبرز لے کر دوسری اور فہیمہ فاطمہ نے کھتری نے 9سو94نمبرز لے کر تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح کمپیوٹر سائنس کے امتحانی نتائج میں ڈیفنس اتھارٹی کالج کی فیز8کی رمشا ظہیر نے9سو61نمبرز لے کر پہلی بحریہ کالج کارساز کی مریم عبدالمجید نے9سو17نمبرز لے کر دوسری اور ڈی کالج ہی کی بتول زاہد نے9سو15نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ تاہم چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے مسلسل دو سالوں سے صفر فیصد نتائج دینے والے پری میڈیکل کے دو،کمپیوٹر سائنس کے چھ اور پری انجیئرنگ کے پانچ کالجز کا الحاق معطل کردیا ہے۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے خوشی کااظہار کیا اور اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو ٹھہرایا۔مذکورہ نتائج ویب سائٹ www.jang.com.pk/resultsپر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.