5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بارشوں کے باعث ملکی آبی ذخائر میں اضافے کا سلسلہ بدستور قائم
جنگ نیوز -
اسلام آباد....ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سون کی بارشوں کے باعث آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی بلند سطح کا سلسلہ بدستور قائم ہے ۔ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد3 لاکھ90 ہزار اور اخراج3 لاکھ61 ہزار کیوسک ہے ، اس ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے165فٹ بلند ہے ، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج90 ہزار277 کیوسک ہے جبکہ یہاں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے166 فٹ بلند ہے ، دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر پانی کا اخراج4 لاکھ87 ہزار، چشمہ پر اخراج5 لاکھ11 ہزاراور تونسہ میں6 لاکھ44 ہزار کیوسک ہے ، گدو میں اپ اسٹریم بہاؤ10 لاکھ56 ہزار، سکھر میں10 لاکھ21 ہزاراورکوٹری میں2 لاکھ64 ہزار کیوسک ہے، پنجند ہیڈورکس پر ڈاؤن اسٹریم بہاؤ2 لاکھ73 ہزار کیوسک ہوچکا ہے ، افغانستان سے صوبہ پختونخواہ آنے والے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ1 لاکھ36 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد1 لاکھ3 ہزار748 کیوسک رکارڈ کی گئی ہے۔