5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سونم کپور نے کترینہ کے ٹھکرائے گئے کردار کی پیشکش قبول کرلی
جنگ نیوز -
ممبئی....…بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سونم کپور نے فلمساز عباس مستان کی The Italian Jobکے ریمیک میں کترینہ کیف کی جگہ لینے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ حال ہی میں ہدایتکار کرن جوہر کی فلم I Hate Love Storiesاور اب فلم عائشہ کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سونم پر آجکل قسمت کی دیوی کچھ زیادہ ہی مہربان نظر آرہی ہے اور انہیں ایک بار پھر ابھیشک کے مدِ مقابل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ہدایتکار اور فلمساز جوڑی عباس مستان جو کترینہ کیف کی جانب سے تاریخیں نہ ملنے پر کردار سے دستبرداری کے فیصلے پر پہلے ہی بیحد افسردہ ہیں تاحال اس فلم کی کاسٹ کو لیکر بیحد پریشان ہیں۔ فلم جس کی عکس بندی رواں سال نومبر سے برطانیہ اور روس میں ہونے والی ہے میں اب ابھیشک بچن،نیل نیتن مکیش اور بوبی دیول سمیت اداکارہ سونم کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تاہم ابھی تک دوسری ہیروئن کا انتخاب عمل میں نہیں آیا ہے۔ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کا ہندی ریمیک بنانے والے ہدایتکار عباس مستان کا کہنا ہے کہ یہ ریمیک ہالی و وڈ کی فلم دی اٹالین جاب سے مختلف ہوگا تاہم فلم کا مرکزی کردار ہالی ووڈ کو ہی رکھا گیا ہے۔