5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی: گڈاپ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، مغوی بازیاب
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہوگئے جبکہ مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نماز فجر کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے مقامی بلڈر کو اغوا کر لیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے سراج پمپ کے قریب مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو شناخت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہ جبکہ زخمی ڈاکوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔