5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل طارق مجید کاریلیف کیمپ کا دورہ
جنگ نیوز -
خیرپور....چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے ڈسٹرکٹ خیرپور کے فرید آباد بند پر پاکستان نیوی کے کیمپ پر گئے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل چارق مجید جب فرید آباد بند پہنچے تو انھیں کموڈور سہیل عابد نے ڈسٹرکٹ خیرپور میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انھیں بتایا گیا کی پاک نیوی کا کوآرڈینیشن سیل سکھر میں بنایا گیا ہے جس میں پاک بحریہ کے جوان سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ کموڈر سہیل عابد نے جنرل طارق مجید کو بتایا کہ نیوی نے اب تک سیلاب متاثرہ علاقوں سے 80 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ 6 ہزار لوگوں کو طبی امداد فراہم کی ہیں اوراب تک 46 ہزار کلو راشن متاثرین میں تقسیم کیا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین جوائٹ آف چیف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کشتی میں بیٹھ کرمتاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔