5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ای ایس سی کی ریلیف کیمپوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے حکومت کی جانب سے اندرون سندھ سے آنے والے متاثرین سیلاب کیلئے قائم کئے گئے کیمپوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کردی۔ حکومت سندھ کی جانب سے بن قاسم ٹاؤن میں دو اور سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے نزدیک ایک کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں جیکب آباد سے آنے والے متاثرین کو ٹھہرایا جائے گا ، کے ای ایس سی نے بن قاسم کے کیمپس کو دو جنریٹرز اور سپر ہائی وے پر قائم کردہ کیمپ کو ضروریات کے مطابق جنریٹرکے ذریعے بجلی فراہم کردی ہے ۔حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت کے ای ایس سی کیمپوں میں مفت بجلی مفت فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ کے ای ایس سی نے متاثرین سیلاب کیلئے کراچی کے پانچ مختلف مقامات پر امدادی کیمپس بھی قائم کئے ہیں ، جبکہ ٹھٹھہ کے مقام پر ایک بیس کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں تقریبا ایک ہزار خاندانوں کیلئے طعام و قیام نیز طبی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے ۔