5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان میں سیلاب، اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس19اگست کو ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد....وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس19اگست کوہوگا، جس میں سیکریٹری جنرل بان کی مون پاکستان میں سیلاب سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس سے امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن بھی خطاب کریں گی، اس موقع پر عالمی برادری کے دوسرے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیٹو کے6 رکن ممالک کے وفودپاکستان کادورہ کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے فون پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب زدگان کے لیے مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی، ایرانی وزیرخارجہ نے بھی ٹیلے فون کیا، جبکہ ایران نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا ہے اور مزید بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔