تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران کا 2011میں تیسرے نیوکلیئرپلانٹ کی تعمیر شروع کرنیکا اعلان

جنگ نیوز -
تہران....ایران نے کہا ہے کہ ایران اپنا تیسرا یورینیم پلانٹ 2011 میں تعمیر کرنا شروع کردے گا۔ایرانی کی سرکاری میڈیا کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی جوہری سربراہ علی اکبرسالہی نے کہا کہ دس نئے جوہری پلانٹس کے لیے لوکیشن کی تلاش ختم ہوگئی ہے اور ان میں سے ایک جوہری پلانٹ اگلے سال مارچ سے تعمیر ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس سے پہلے سالہی نے کہا تھا کہ نئے یورینیم کے پلانٹ ایسی جگہ پر تعمیر کیے جائیں گے جو فضائی حملے سے محفوظ رہیں گے۔یاد رہے کہ ایران پر پہلے سے اقوام متحدہ سمیت امریکا، یورپین یونین آسٹریلیا اور کینیڈا نے پابندی لگائی ہے۔ان کے مطابق ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقصد کے لیے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.