5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیراسیٹا مول کمسن بچوں میں دمے کا سبب بنتا ہے،تحقیقی رپورٹ
جنگ نیوز -
ویلنگٹن....…نیوزی لینڈ کی میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے محقیقین نے اپنی حالیہ تحقیق میں اس با ت کا انکشاف کیا ہے کہ کم عمر بچوں میں پیرا سیٹامول دمہ کا سبب بنتا ہے۔محقیقین کے مطابق جو نوعمر بچے اکثر پیراسیٹا مول کی گولیوں کا ستعمال کرتے ہیں انہیں دمے کا عارضہ لاحق ہونے کے خدشات دگنے ہوتے ہیں۔13سے14سال کے3لاکھ نوعمر بچوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق جن بچوں نے مہینے میں ایک بار پیراسیٹا مول کی گولی کا استعمال کیا ان میں دوسروں کی نسبت دمہ میں مبتلا ہونے کے خدشات2اعشاریہ5فیصد پائے گئے۔اس کے علاوہ جن بچوں نے اس گولی کا سال میں ایک مرتبہ استعمال کیا ان میں سے صرف50فیصدی میں دمے کے خدشات پائے گئے۔واضح رہے کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ پیراسیٹا مول جیسی درد کش ادویات انسانوں کے مدافعتی نظام میں مداخلت کرتی ہیں جس سے سانس کی نالیوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔