5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سلمان اکبر کیمپ میں ہونے کے باوجود کسی ایونٹ کیلئے دستیاب نہیں، باجوہ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ گول کیپر سلمان اکبر کیمپ میں شامل ہونے کے باوجود کسی ایونٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں ۔۔۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آصف باجوہ نے کہا کہ سلمان اکبر کا ڈچ کلب لارن سے تین سال کا معاہدہ ہے جس کے لیے وہ بنک کی نوکری بھی چھوڑ چکے ہیں ۔ کوچ مشعل وین ڈین کے اس کلب سے مذاکرات جاری ہیں اور کوشش ہے کہ سلمان ایشین گیمز کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں،،فی الوقت وہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان جونئیر ٹیم توقعات پر پورااترے گی لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ایونٹ آسان ہے ۔