5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت کے کسانو ں نے پیپلی لا ئیو پر پا بندی لگا نے کا مطا لبہ کر دیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارت کی ریا ست مہار اشٹر میں کسانوں نے عامر خان کی نئی فلم پیپلی لائیوکی نما ئش پر پابندی لگانے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔ مہا راشٹر میں کسانو ں کی حقوق کی تنظیم نے اپنا مطالبہ منوانے کے لیے احتجا ج کیا اور عامر خانے کے پتلے بھی جلا ئے ۔ تنظیم کے صدر کشو ر تیو اڑی کا کہنا ہیکہ اس فلم میں کسانو ں کا تصور مسخ کر کے پیش کیا گیاہے اور کسانوں کی غلط تصویر کشی کی گئی ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم میں انتظامیہ اور سیا ستدا نو ں کی بدعنوانیوں کو بہت اچھے طر یقے سے پیش کیا گیا ہے تاہم کسا نو ں کے مسا ئل کو در ست طر یقے سے اجا گر نہیں کیا گیا،انھوں نے کہا کہ وہ فلم پر پا بندی لگو انے کے لیے مہا راشٹر کے وزیر اعلٰی کو بھی خط بھی لکھیں گے ۔واضح رہے کہ اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی عامر خان کہہ چکے ہیں یہ فلم کسانو ں کے مسائل کے بارے میں نہیں ہے ۔