5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کے بعد سندھ بھرمیں موزی امراض پھوٹنے سے6افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ بھر میں سیلاب کے بعد مختلف موزی امراض پھوٹپڑے ہیں۔اب تک گیسٹرو اور سانس سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق سندھ کے مختلف کیمپوں میں33 ہزار956ڈائریا، 9ہزار 153 گیسٹرو، 30 ہزار 165 سانس کی بیماریوں،24 ہزار 178 ملیریا، 65 ہزار 776 جلدی امراض،12 ہزار 534 آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جبکہ سندھ بھر کے میڈکل کیمپوں میں 33 بچوں نے جنم لیا، ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق اب تک 2 لاکھ ایک ہزار 580 متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ صرف گیسٹرو اور ڈائریا کے پچاس ہزار سیلاب کے متاثرین کوطبی سہولت فراہم کی گئی۔