تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نیٹو نے ائیربرج کی پیشکش کردی ، شاہ محمود

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو امداد پہنچانے کے لئے نیٹونے ائیر برج فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ نیٹو کے چھ رکنی وفدنے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا ،جس میں امدادی اشیا کی فراہمی کے لئے ائیر برج کے قیام اور متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ جاپان نے بھی ایک ٹیم بھیجی ہے جو پاکستان کی ضروریات اور ریلیف آپریشن کے لئے ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا جائزہ لے رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.