5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب سے ملک میں8لاکھ 95ہزار گھر تباہ ہو چکے، کائرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے ملک میں8لاکھ 95ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں، متاثرین سیلاب کو فنڈز کی فراہمی شفاف اور بینکوں کو ذریعے ہوگی اور اس سلسلے میں ان کی رجسٹریشن کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 13 اگست کو مراسلے بھیج دیئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایاکہ ریلیف اور امداد کا کام 30 اکتوبر تک چلے گا۔ نقصانات کا سروے 25 اگست سے شروع ہوگا اور 30 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ نے پاکستان کے لیے امداد کی اپیل ہے جس سے پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پاکستان حکومت اور عوام ان کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں نیشنل ہائی اتھارٹی کے 6 ارب مالیت کے 22 پل متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم اور نواز شریف کے درمیان متفقہ کمیشن بنانے کے لیے کوئی تاریخ نہیں دے سکتے تاہم اسے جلد بنائیں گے۔