5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک فوج کاریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری،سو ٹن راشن بھجوادیا گیا
جنگ نیوز -
راولپنڈی…ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب میں پاک فوج کاریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ سبی اورڈیرہ مراد جمالی کے متاثرین کے لیے100 ٹن راشن بھجوایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مظفرگڑھ سے5 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس علاقے میں تیار کھانے کے20ہزارپیکٹس ،300 ٹن راشن، ادویات اور ٹینٹس پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک آرمی کے انجینئرز کوٹ سبزل کے مقام پر نیشنل ہائی وے کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔