تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے پلاسٹک شیٹس کی ضرورت ہے،امریکی سفیر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکا نے متاثرین سیلاب کی عارضی رہائش گاہوں کے لئے مزید سامان بھجوادیاہے۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ عارضی رہائش گاہوں کے لئے سندھ میں پلاسٹک شیٹس کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی مال بردار طیارہ بھیگنے اور آگ سے محفوظ رہنے والی پلاسٹک شیٹس کے 530 رول لے کر کراچی پہنچ گیا، پلاسٹک شیٹس کے ساتھ مقامی طورپرخریدا گیا سامان بھی مہیا کیا جائے گا، ترجمان کے مطابق پلاسٹک شیٹس سے صوبہ سندھ میں 46 ہزار8 سو افراد کو پناہ گاہیں فراہم کی جائیں گی، اعلامیہ کے مطابق اب تک امریکا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے 76 ملین ڈالر کی اعانت کا وعدہ کرچکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.