تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے راوی،ستلج اور بیاس میں سیلاب کا فوری خطرہ نہیں، فلڈ وارننگ سینٹر

جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ موسمیات کے فلڈ وارننگ سینٹرنے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق دریائے راوی،ستلج اور بیاس میں سیلاب کا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمرالزماں چودھری کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ وضاحت دریائے راوی میں سیلاب کے حوالے سے پھیلی افواہوں سے کی وجہ سے کرنا پڑی ہے،انہوں نے کہا کہ دریائے راوی، ستلج اور بیاس پر قائم بھارتی ڈیمز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق یہ ڈیم ابھی مکمل طور پر بھرے نہیں ہیں، جبکہ اگلے چند روز میں مون سون کا کوئی طاقت ور سسٹم بھی بننے کا امکان نہیں،ڈاکٹر قمرالزماں چودھری کے مطابق اس صورتحال میں لگتا ہے کہ بھارت اگلے5سے10دنوں میں ان دریاؤں میں اچانک پانی نہیں چھوڑے گا،اس کے باوجود مون سون کے باقی سیزن میں پوری طرح چوکس رہنے کی ضرورت ہے،خصوصاً دریائے جہلم اور چناب میں پانی کی آمد پر دھیان رکھنا ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.