5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:تاوان کیلئے اغوا کیا گیا مغوی بچہ بازیاب،4ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:تاوان کیلئے اغوا کیا گیا مغوی بچہ بازیاب،4ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تاوان کے لئے اغوا ہونے والے مغوی بچے کو بازیاب کرکے 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے میں سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کی،،جس کے نتیجے میں گذشتہ روز فیروز آباد کے علاقے سے تین لاکھ روپے تاوان کے لئے اغوا ہونے والے مغوی بچے فیض الرحمان کو بازیاب کرلیاگیا ،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق 4 غوا کاروں کو عزیز آباد اور منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ گرفتارہونے والے ملزمان کی شناخت حاکم بابا،ساجد سموں،عمران اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے،،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔