تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور اونچے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور اونچے درجے کا سیلاب

سکھر…فلڈ فورکاسٹ ڈویژن کے مطابق گڈو اور سکھر بیراجوں بدستور اونچے درجے جبکہ کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد10 لاکھ 76 ہزار 728 کیوسک اور اخراج 10لاکھ 76 ہزار190 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 10 لاکھ 21 ہزار 220کیوسک اور اخراج 9 لاکھ 87 ہزار 890 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 2 لاکھ 90 ہزار 693 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 64 ہزار 488 کیوسک ہے۔ تونسہ پر پانی کی آمد 6 لاکھ 65 ہزار 323 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 30 ہزار 323 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 49 ہزار 273 کیوسک جبکہ چشمہ پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 63 ہزار 361 کیوسک ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 57 ہزار کیوسک جبکہ منگلا کے مقام پر پانی کا اخراج 71 ہزار 779 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.