تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شام حکومت مخالف لیڈر ھشام المالیح کو رہا کر دیں،ہیومن رائٹس واچ

جنگ نیوز -
شام حکومت مخالف لیڈر ھشام المالیح کو رہا کر دیں،ہیومن رائٹس واچ

نیویارک…ہیومن رائٹس واچ نے شام پر زور دیا ہے کہ وہ 80 سالہ حکومت مخالف لیڈر ھشام المالیح کو رہا کر دیں، جنہیں محض صدر بشار الاسد پر تنقید کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطیٰ سے متعلقہ امور کے ڈائریکٹر جو سٹورک کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد کسی طرح بھی ایک 80 سالہ شخص کو محض اس لئے پابند سلاسل نہیں رکھ سکتے کہ وہ اپنے خیالات کا برملا اظہار کر رہا تھا۔ ایک بیان میں جو سٹورک نے صدر اسد پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان کے اس مہینے میں فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ہشام کی رہائی کے احکامات جاری کریں۔ ہیومن رائٹس واچ نے ہشام کے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسی سالہ حکومتی ناقد کی صحت ٹھیک نہیں۔ہشام ال مالیح بنیادی طور پر ایک سابق جج ہیں اور وہ بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے دور میں بھی چھ سال کی قید کاٹ چکے ہیں۔ 80 کی دہائی میں جب بعث پارٹی نے عدلیہ اور وکلا کی تنظیموں پر قبضہ کیا تو ہشام مزاحمت کرنے والوں میں سر فہرست تھے، جس کی وجہ سے انہیں بطور سیاسی قیدی جیل میں ڈالا گیا تھا۔ نوجوانی میں وکیل کی حیثیت سے بھی وہ سیاسی قیدیوں کا دفاع کرتے رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.