5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سوڈان :ریفرینڈمکیلئے قائم سوڈانی کمیشن کا پولنگ کی تیاریوں پر تحفظات
جنگ نیوز -
سوڈان :ریفرینڈمکیلئے قائم سوڈانی کمیشن کا پولنگ کی تیاریوں پر تحفظات
خرطوم…جنوبی سوڈان میں ریفرینڈم کرانے کے ذمے دارسوڈانی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں جنوبی اور شمالی کی تقسیم سے پولنگ کیلئے تیاریوں پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈیڈلاک جاری رہا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔نورکنی ریفرینڈم کمیشن کے سربراہ محمدابراہیم خلیل نے خبررساں ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ 9جنوری کوجنوبی سوڈان میں ہونے والی رائے شماری ایک قومی عمل ہونا چاہیے۔انہوں نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے پانچ ارکان کو کسی شمالی سوڈانی کوکمیشن کے ایک اہم عہدے پرفائز ہونے سے روکنے کیلئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگرمعاملات اسی طرح چلتے رہے تو وہ کمیشن کی ذمہ داریاں اداکرنے سے معذرت کرلیں گے۔کمیشن میں اختلافات کی وجہ سے ریفرینڈم کیلئے تیاریاں تعطل کا شکار ہیں اورووٹروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی ابھی تک شروع نہیں ہوسکا حالانکہ اسے قانون کے مطابق اب تک مکمل ہوجانا چاہیے تھا۔محمدابراہیم خلیل کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے پانچ ارکان شمالی سوڈان کے کسی بھی باشندے کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تقررمیں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنارہے ہیں لیکن وہ اس اصول کو قبول نہیں کرسکتے۔