تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فلسطینیوں کیساتھ مشروط براہ راست مذاکرات نہیں کرینگے،اسرائیل

جنگ نیوز -
فلسطینیوں کیساتھ مشروط براہ راست مذاکرات نہیں کرینگے،اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے ساتھ مشروط براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا، نہ کسی بھی قسم کی پیشگی شرط تسلیم کی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار کرکے پہلے ہی بہت قیمتی ضائع کیا ہے۔ جن مسائل کو مذاکرات کی میز پر پہلے حل ہونا جانا چاہیے تھا وہ اب مزید پیچیدہ ہوتے جاتے جا رہے ہیں۔قبل ازیں فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر محمود عباس اور امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل کے معاون ڈیوڈ ھل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسرائیل سے براہ راست بات چیت کے معاملے پراہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فلسطینی صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے بتایا کہ فلسطینی صدر اور امریکی اہلکار کے درمیان اسرائیل سے امن بات چیت آگے بڑھانے کے لیے مختلف پہلوں پر بات چیت جاری ہے۔ اب تک کی ملاقاتوں میں کافی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.