5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈیرہ غازی خان: ہیوی ٹریفک کیلئے زمینی راستہ بحال نہیں ہوسکا
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان: ہیوی ٹریفک کیلئے زمینی راستہ بحال نہیں ہوسکا
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان کا چھوٹی ٹریفک کے لئے سڑک کا راستہ بحال کردیا گیا ہے تاہم ہیوی ٹریفک کے لئے ابھی راستہ بحال نہیں ہوسکا۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور آرمی انجینیرز کی مشترکہ کوششوں سے ڈیرہ غازی خان کا ملک کے دوسرے حصوں سے سڑک کا راستہ چھوٹی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے،تاہم ہیوی ٹریفک کیلئے ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ روڈ ابھی بھی بند ہے۔