تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان : سبی اور بولان میں آنیوالے متاثرین سیلاب میں ہیضہ پھیل گیا

جنگ نیوز -
بلوچستان : سبی اور بولان میں آنیوالے متاثرین سیلاب میں ہیضہ پھیل گیا

کوئٹہ… بلوچستان کے اضلاع سبی اور بولان میں آنے والے متاثرین سیلاب میں ہیضہ پھیل گیا ہے۔مختلف اسپتالوں میں 110سے زائد مریضوں کو داخل کرادیا گیا۔ای ڈی او سبی ڈاکڑعبدالجبار نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہرمیں قائم متاثرین سیلاب کے کیمپ میں ہیضہ کی بیماری پھیل گئی ہے جس سے چالیس افراد متاثر ہوئے ۔ان میں زیادہ تعداد دو سے آٹھ سال کے بچوں کی ہے انھوں نے کہا کہ تمام مریضوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال سبی منتقل کردیاگیا ہے اور صورت حال کنڑول میں ہے ۔جبکہ ای ڈی او بولان عبدالرحمان بگٹی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ضلع بولان میں آنے والے متاثرین سیلاب میں بھی ہیضے کا مرض پھیل گیا ہے۔ڈھاڈر ،مچھ اور بھاگ کے اسپتالوں میں 70سے زائد مریض داخل کرائے گئے ہیں جنھیں وہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان نے 50لاکھ روپے کی ادویات سیلاب سے متاثرہ اضلاع سبی ،نصیر آباد ،جعفر آباد ،جھل مگسی روانہ کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.