تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایشین میراڈونا علی کریمی روزہ نہ رکھنے پر ایرانی فٹبال کلب کی ٹیم سے باہر

جنگ نیوز -
تہران . . . . . .ایران کے فٹ بال کلب نے معروف فٹ بالر علی کریمی کو روزہ نہ رکھنے پر ٹیم سے نکال دیا ہے۔2004ء میں پلیئر آف ایشیا کا اعزاز حاصل کرنے والی علی کریمی جنہیں ایشیا کا میراڈونا بھی کہا جاتا ہے ، ایران کے فٹ بال کلبSteel Azinمیں مڈ فیلڈر کی پوزیشن پر کھیلتے ہیں۔کلب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علی کریمی نے کلب کے قوانین کی حکم عدولی کی اور رمضان کا تقدس پامال کیا اس لیے انہیں کلب سے نکال دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کریمی نے ایرانی فٹ بال فیڈریشن حکام کی تضحیک کی اور ٹیم کے سپروائزر سے روزہ کے مسئلہ پر بحث و مباحثہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.