5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بجلی تقسیم کے نظام میں ڈھائی ارب کی سرمایہ کاری کی،کے ای ایس سی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . کے ای ایس سی حکام کا دعویٰ ہے کہ جون2010تک بجلی کی تقسیم کے نظام میں 2.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ایک اعلامیہ میں ترجمان کے ای ایس سی نے دعویٰ کیاہے کہ جون دوہزار دس تک ڈھائی ارب روپے کی سرمایہ کاری کیذریعے بجلی کے نظام میں750نئے پی ایم ٹیز اور200 فیڈرز کا اضافہ کیاگیاہے۔ترجمان نے مزید کہاہے کہ حالیہ بارشوں میں خراب ہونیوالے پی ایم ٹیز کو درست کرنے یا تبدیل کرنے کا کام جاری ہے،جبکہ گزشتہ دنوں ہنگاموں کے دوران بھی کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمرز پر فائرنگ کی گئی جس سے ان میں خرابی پیدا ہوئی،ایسے تمام پی ایم ٹیز کو بھی درست یا تبدیل کیا جارہاہے۔