5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کشمیر، بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . کشمیر، بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ کے اکثر مقامات پر آج شام اور رات بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، زیریں سندھ،مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں، گزشتہ24گھنٹوں میں پنجاب، سندھ، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش نواب شاہ میں 70 ملی میٹر، اسلام آبادگولڑہ میں64، سیال کوٹ37، راولا کوٹ26 اور لاہور میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔