5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین: فیکٹری میں دھماکے،ہلاک شدگان کی تعداد19ہو گئی
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . . . . . . چین میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد19 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق صوبہheilongjiang کی فیکٹری میں دھماکے میں زخمی ہونے والے150 افراد میں سے20کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔آتش بازی کا سامان تیارکرنے والی فیکٹری میں گذشتہ روز زور دار دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔