5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی :لانڈھی قائد آباد پل پر آئل ٹینکر الٹ گیا،34ہزار لیٹرتیل بہہ گیا
جنگ نیوز -
کراچی . . .. . . . . کراچی کے علاقے قائد آباد میں 44 ہزار لیٹر تیل لے جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق داؤد چورنگی سے قائد آباد جاتے ہوئے پل چڑھتے ہوئے آئل ٹینکر کا اسپرنگ ٹوٹ گیا جس کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا اور آئل ٹینکر کے ٹینک میں موجود تیل کا رساؤ شروع ہوگیا آئل ٹینکر کے ڈراائیور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکر کے اندر 44 ہزار لیٹر آئل موجود تھا جس میں سے34 ہزار لیٹر آئل بہہ گیا ہے تاہم ٹینک کے اندر10 ہزار لیٹر تیل ٹینکر کے ایک حصے میں اب بھی موجود ہے۔ جائے حادثہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر پڑے تیل پر ریتی ، بجری ڈال کر تیل کو جذب کرنے کا کام شروع کردیا ہے تاہم ٹریفک پولیس کی جانب سے آئل ٹینکر کو اٹھانے کیلئے اقدامات نہیں کئے جاسکے جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔