5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ازبکستان اسلامک موومنٹ کے سربراہ طاہر یلداشیف کی ہلاکت کی تصدیق
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . فارن ڈیسک. . . . . ازبکستان کی اسلامک موومنٹ کے سربراہ طاہر یلداشیف کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔امریکی ویب سائٹ’لانگ وار جرنل‘ نے القاعدہ کی ذیلی عسکریت پسند تنظیم اسلامک مووومنٹ آف ازبکستان کی ازبک زبان کی ویب سائٹ فرقان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ محمد طاہر یلداشیف کو شہید کردیا گیا ہے۔ا س سے قبل طاہر یلداشیف کی امریکی ڈرونز حملے سے ہلاکت کی خبر 27اگست2009کو سامنے آئی تھی تاہم پاکستان میں طالبان کے رہنما قاری حسین محسود نے طاہر کی ہلاکت کی تردید کی تھی۔ اب تنظیم کی طرف سے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں شہید لکھا گیا ہے اور سائٹ پران کی دو تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ یلداشیف نے2001میں شمالی اتحاد کے ہاتھوں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے کمانڈر جمعہ نامن غنی کی ہلاکت کے بعد کمان سنبھالی تھی۔